اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے تابڑ توڑ حملوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہر رطبہ میں اپنے مورچے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں اور یہ شہر پوری طرح سے عراقی سیکورٹی فورس کے کنٹرول میں آ گیا ہے۔
موقع پر موجود ایک عراقی فوجی افسر نے بتایا ہے کہ رطبہ شہر پوری طرح سے ہمارے کنٹرول میں ہے اور فوج کے جوان شہر میں نصب بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران صوبہ الانبار کے صدر مقام رمادی اور شمالی شہر تکریت کو بھی داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
امریکہ اور اس کے مغربی اورعرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ میں عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔
داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں عام شہریوں خاص طور سے خواتین اور بچوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔
/169